آئی ایم ایف پروگرام میں جانا مجبوری ہے ، وزیرریلوے شیخ رشید
کراچی : وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے آئی ایم ایف پروگرام میں جانا مجبوری ہے ، کراچی سرکلرریلوےآج نہیں بنی توکبھی نہیں بنےگی، سندھ حکومت ڈیزائن منظور کرے، ٹریک پرتجاوزات ختم کردیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیرریلوے شیخ رشید نے کراچی چیمبرآف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا میرےعلاقےمیں جوبدمعاش ہے وہ تھانے کا خرچہ اٹھاتا ہے، سیاسی استحکام کےبغیرملک میں معاشی استحکام نہیں آسکتا، معاشرےمیں پیسےکی فراوانی سےبدعنوانی بڑھی ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا گزشتہ چندماہ میں 24ٹرینیں چلاچکےہیں، گرین لائنز اور رحمان باباایکسپریس میں بچوں کاکرایہ نصف کردیاہے، جناح ایکسپریس چلارہے ہیں، سرسید ایکسپریس جلد شروع کریں گے۔