بیلجیم میں چاکلیٹ کمپنیاں کیسے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ترغیب دے رہی ہیں؟

بیلجیم میں چاکلیٹ بنانے والی کمپنیوں اور شیفس نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے عاید کردہ پابندیویوں کے باوجود ایسٹر کے تہوار پرمٹھائیاں تیار کرنا جاری رکھی ہوئی ہیں۔
چاکلیٹ اسٹورز نے اپنے دروازے بند نہیں کیے بلکہ گھروں میں بھی چاکلیٹس کی فراہمی جاری رکھی ہوئی ہے۔ ان اسٹوروں کے مالکان کرونا کے دنوں میں لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں۔ انہیں ان کی پسند کی چاکلیٹس ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچائی جائیں گی۔
بیلجیئم کے کیک بنانے والے شیف مائیکل لوئس اینڈرسن جو بیکری اور مٹھائیوں کے مختلف اقسام کی تیاری کے ماہر ہیں نے لوگوں کو گھر کے اندر رہنے کی اہمیت کی طرف متوجہ کرتے ہوئے کچھوے اور خرگوش کی کہانی سے کو ذہن میں رکھتے ہوئے چاکلیٹس تیار کیے ہیں۔
اینڈرسن نے کہاکہ آپ کو باہر بھاگنا نہیں چاہیئے کیونکہ آپ کو اس مشکل وقت میں خود کو بچانا ہوگا۔ آپ کچھوے کی طرح گھر پر رہیں کیونکہ آپ کا گھر وائرل ہونے والے کرونا وائرس کے سامنے ایک ڈھال ہے۔