سعودی ولی عہد اور امریکی صدر ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطہ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ رابطے میں اوپیک پلس گروپ کے اجلاس کے نتائج کا جائزہ لیا۔
اتوار کے روز ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت میں دونوں شخصیات نے تیل کی پیداوار میں کمی لانے کے لیے طے پائے گئے طویل المیعاد تاریخی معاہدے کا خیر مقدم کیا۔ پیداوار میں کمی کا مقصد اسے کرونا کی عالمی وبا کے سبب مرتب ہونے والے اثرات کے متناسب بنانا ہے۔ اس طرح عالمی معیشت کی نمو کو مضبوط بنایا جا سکے گا۔ اوپیک تنظیم کے رکن ممالک اور تیل پیدا کرنے والے غیر رکن ممالک کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے کو خام تیل کی پیداوار کی تاریخ میں سب سے بڑی کمی کا سمجھوتا قرار دیا جا رہا ہے۔