افغان طالبان کا کابل انتظامیہ کے 20 قیدی رہا کرنے کا اعلان

افغانستان حکومت کی جانب سے 100 قیدی رہا کیے جانے کے بعد افغان طالبان نے بھی کابل انتظامیہ کے 20 قیدی رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے ٹویٹر پیغام میں بتایا: 'آج امارت اسلامیہ افغانستان، کابل انتظامیہ کے 20 قیدیوں کو رہا کرے گی اور انہیں قندھار میں ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی (آئی آر سی آر) کے حوالے کیا جائے گا۔' یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب 8 اپریل کو کابل حکومت کی جانب سے افغان طالبان کے 100 قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا۔