بھارت کورونا متاثرین کی تعداد 9 ہزار سےتجاوز کرگئی,ہلاک شدگان کی تعداد 331 تک پہنچ گئی۔

بھارت کورونا متاثرین نو ہزار ہو گئے ،تیزی سے پھیل رہی عالمی وبا کورونا وائرس نے بھارت میں سب سے زیادہ تباہی مہاراشٹر میں مچائی،بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 796 نئے کیسز درج کئے جانے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 9240 اوراس دوران اس وبا سے 35 مزید لوگوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 331 تک پہنچ گئی ہے۔ تاہم ابھی تک کورونا وائرس سے متاثر 1096 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 31 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے شدید متاثر مہاراشٹر ہوا ہے جہاں اب تک 1985 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 149 افراد کی موت ہو چکی ہے کورونا کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت نے پورے ملک میں لاک ڈاون نافذ کر رکھا ہے