ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو حفاظتی کٹس مہیا کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو حفاظتی کٹس مہیا کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی ـ ملک بھر میں کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر خدمات سر انجام دینے والے 272 ہیلتھ پروفیشنلز کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔جن میں اکثریت ڈاکٹرز،دوسرے نمبر پر نرسیں اور تیسرے نمبر پر پیرامیڈیکل ملازمین ہیں۔152 ہیلتھ پروفیشنلز کا تعلق سندھ،52 کا پنجاب،23 کا بلوچستان،24 کا کے پی کے سے ہے۔پنجاب میں 49 ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی یے۔ 100 مشتبہ ڈاکٹروں کے مذید ٹیسٹ بھجوادیئے کے ہیں۔دعووں کے باوجود حکومت کی جانب سے طبی عملے کو حفاظتی کٹس نہیں دی گئیں۔ جس کی وجہ سے کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹرز میں عدم تحفظ پایا جارہا ہے۔ حکومت کی نااہلی اور نالائقی کی سزا طبی عملہ بھگتنے پر مجبور ہے۔ ابتک طبی عملے کو جتنی بھی حفاظتی کٹس مہیا ہوئیں ہیں وہ شہباز شریف کی جانب سے ہوئیں ہیں۔مسلم لیگ ن اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والے طبی عملے کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے طبی عملے کو فل فور حفاظتی کٹس مہیا کرے۔