کرونا وائرس کی بنا پر ایک ماہ سے بندمارکیٹیں اور تجارتی ادارے فی الفور کھولے جائیں۔ اعظم چوہدری

چیئرمین ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہورا عظم چوہدری نے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بعد کرونا وائرس کی بناء پر ایک ماہ سے بند مارکیٹیں اور تجارتی ادارے فی الفور کھولے جائیں کیونکہ مارکیٹیںاور صنعتی ادارے بند ہونے سے ان کے لاکھوں روپے کا کرایہ اور ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگیاں مشکل ہوتی جارہی ہیں حکومتی اقدامات کی وجہ سے صنعتی اور کاروباری طبقہ پریشانی کا شکار ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین وسیم چاولہ، وائس چیئرمین انجینئر خرم کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اعظم چوہدری نے کہا کہ صنعتیں اور مارکیٹیںبند ہونے سے اربوں کے نقصانات کا سامنا ہے مارکیٹیں کھلنے سے صنعتی اداروں کے تیار مال کی کھپت ممکن ہوسکے گی اور تجارتی اور معاشی سرگرمیاں شروع ہوسکیں گے جسے مزدور طبقہ جو بے روزگاری کا شکار ہے اس بھی ریلیف مل سکے گا انہوںنے کہا کہ صنعتی و تجارتی اداروں اور مارکیٹوں کی بندش کی بناء پر ان کے تین ماہ تک بجلی کے بل معاف کیے جائیں تاکہ صنعتی اداروں کو ریلیف مل سکے اور انہیں دوبارہ کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے میں آسانی ہو۔