عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان کو امدادی سامان کا عطیہ

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے امدادی سامان پاکستان کو فراہم کردیا ۔تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں نمائندہ نے طبی سامان اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران این ڈی ایم اے کے حوالے کیا،سامان میں پندرہ ٹیسٹنگ مشینیں اور پندرہ ہزار کٹس شامل ہیں۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ اس وقت این95 ماسک کے علاوہ تمام حفاظتی سامان ملک میں تیار ہورہا ہے اور پاکستان نے یومیہ پچاس ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے، ملک میں اس وقت سینتیس ٹیسٹنگ لیبارٹریاں کام کررہی ہیں، مزید پچیس لیبارٹریاں جلد فعال کی جارہی ہیں، جبکہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لئے سو موبائل لیبارٹریاں بھی قائم کررہے ہیں۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹینینٹ جنرل محمد افضل نے بتایا کہ پاکستان میں داخل ہونے کی چیکنگ کا موثر نظام وضع کیا گیا ۔