سپین میں فیکٹریاں دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

سپین میں وبا سے ہلاکتوں میں کمی آنے کے بعد سپین نے بعض علاقوں میں فیکٹریوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سپین میں گذشتہ ہفتے ہلاکتوں کی تعداد میں کمی آئی جس کے باعث سپین میں وبا سے ہلاکتوں میں کمی آنے کے بعد سپین نے بعض علاقوں میں فیکٹریوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔سپین کے وزیراعظم پیڈرو سانشز نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ابھی کامیابی بہت دور ہے، ہم سب دوبارہ سے گلیوں میں نکلنے کو بے تاب ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ ہی ہماری خواہش ہے کہ اس جنگ کو جیتا جائے اور وبا کے دوبارہ حملے سے بچا جائے۔