کشمیر ی بیٹی کی بد دعا سے دنیا لاک ڈائون کا شکار ہو گئی

جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ کشمیر ی بیٹی کی بد دعا سے دنیا لاک ڈائون کا شکار ہو گئی ،کشمیر میں لاک ڈائون تھا تو دنیا خاموش تھی اللہ نے پوری دنیا کو لاک ڈائون کردیا ہے ،کورونا کی آزمائش سے نکلنے کا واحد راستہ رجو ع الی اللہ ہے ،الخدمت فائونڈیشن اور جماعت اسلامی کے رضا کاروں نے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں عوام کو ریلیف پہنچایا ہم ان کو خرا ج تحسین پیش کرتے ہیں ،ریلیف کے ساتھ ساتھ اسلامی کتب بھی فراہم کی جائیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے الخدمت فائونڈیشن ضلع پونچھ کی رجوع الی اللہ اور ریلیف سرگرمیوں کے جائزے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس کی آزمائش سے دوچار ہے ان حالات میں جماعت اسلامی نے رجو ع الی اللہ اور خدمت خلق کی سرگرمیاں شروع کی ہیں تا کہ لوگوں کو اللہ کی طرف بلایا جائے اجتماعی اور انفرادی طور پر تو بہ استغفار کا اہتمام کیا جائے تا کہ اللہ کو راضی کیا جا سکے ،انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کے سبب جو حالات پیدا ہوئے ہیں اس کے نتیجے میں انسان کو بہتری کی طرف آنا ہو گا قرآن و حدیث کا مطالعہ کیا جائے سیرت صحابہ اور صلحاء کی سیرت کا بھی مطالعہ کیا جائے جماعت اسلامی کے کارکنان اپنے گھروں میں دروس قرآن کا اہتمام کریں اجتماع اہل خانہ کریں بچوں کی اسلامی خطوط پر تعلیم وتربیت کریں مغربی تہذیب کے مقابلے میں اسلامی تہذیب اپنائیں اللہ تعالیٰ نے سب کو آزمائش میں ڈال دیا ہے اور اللہ ہی اس آزمائش سے انسان کو نکال سکتا ہے ہم سب نے مل کر اپنے اللہ کو راضی کرنا ہے ۔