وزیراعظم کل ازبک صدر سے سیاسی، تجارتی، معاشی ، سلامتی تعلقات پر تبادلہ خیال کرینگے
وزیر اعظم عمران خان اور ازبکستان کے صدر SHARKET MIROMONIVICH MIRZIYOYEU کل آن لائن سربراہ ملاقات کریں گے۔دونوں رہنما اپنی ملاقات میں سیاسی، تجارتی، معاشی، سلامتی، روابط اور عوام کی سطح پر وفود کے تبادلوں سمیت دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔فریقین سیاسی اور تذویراتی روابط بڑھانے، تیزی سے نقل و حمل اور تجارتی تعاون، تعلیمی اور ثقافتی اشتراک عمل کے قیام کے حوالے سے توجہ مرکوز کریں گے۔پاکستان، ازبکستان اور افغانستان کے درمیان افغان راہداری ریلوے منصوبے پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی جس پر اس سال کے آغاز پر تینوں ملکوں نے اتفاق کیا تھا۔