فواد چودھری کو وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا گیا
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فواد چودھری کو وزارت اطلاعات کا کام سنبھالنے کی ہدایت کی ہے۔وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ مشاورت مکمل کر لی تھی۔ذرائع کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات، توانائی، ایوی ایشن، اقتصادی امور اور کشمیر کمیٹی میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ میں اس طرح ردوبدل کیےجانے کا امکان ہے کہ بعض وزرا فارغ کردیے جائیں گے جب کہ کچھ کی وزارتوں میں تبدیلی کی جائے گی۔