جشن آزادی سے پہلے کوئٹہ کو دہشتگردوں نے خون سے رنگ دیا،

،ایک بار پھر بزدل دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر وار کیا،،، آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ میں پشین سٹاپ پر خود کش موٹر سائیکل سوار نے فوجی ٹرک کو نشانہ بنایا،،، دھماکے سے آس پاس کا علاقہ لرز اٹھا،، دھویں کے بادل چھا گئے،،، ہر طرف لاشیں اور زخمیوں کی آہ پکار تھی۔۔دھماکے کے نتیجے میں فوجی ٹرک مکمل تباہ ہو گیا،،، چار رکشے اور آٹھ گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا،،، پاک فوج کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں فوجی جوان شہیدہوئے،،، دیگر شہدا میں شہری بھی شامل ہیں،،، درجنوں زخمیوں میں فوجی جوان بھی شامل تھے،،، دھماکے کے فوری بعد فورسز کے علاقے کو گھیرے میں لیے لیا،،، جائے دھماکا سے شواہد اکھٹے کئے گئے،،، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو سی ایم ایچ منتقل کیا۔۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کوئٹہ میں دھماکے کی جگہ کا معائنہ کیا جہاں شواہد کا جائزہ لینے کے بعد دھماکے کو خود کش قرار دیا، حکام کے مطابق دھماکے میں بیس سے پچیس کلوبارودی مواد استعمال کیا گیا،،، وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیراعلیٰ بلوچستان اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت بھی کی،،، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اس کو بزدلانہ فعل قرار دیا، کہا کہ دھماکا جشن آزادی کو متاثر کرنے کی کوشش تھی،، ایسے حملے سیکیورٹی فورسزاور عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔