مظاہرین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی-

امریکی ریاست ورجینیا کے علاقے شارلوٹس وِلے میں دائیں بازو کی جماعتوں اور سیاہ فاموں کے حقوق کے لیے مظاہرہ کرنے والے گروپ کے درمیان تصادم ہو گیا،، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے مرچوں کے اسپرے کیے جبکہ متعدد افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا،، بعد ازاں ورجینیا کے گورنر نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد ریلی کا انعقاد غیر قانونی ہو گیا،، مظاہرین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے دوسری جانب ایک تیز رفتار کار مظاہرین پر چڑھ دوڑی جس سے ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، جس وقت یہ واقعہ ہوا تو لوگ سڑک پر احتجاج کر رہے تھے اور گاڑی سے ٹکرا کر دور جا گرے جبکہ نامعلوم شخص گاڑی بھگانے میں کامیاب ہوگیا ،، جسے پولیس نے تعاقب کرکے حراست میں لے لیا ادھر حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کی مانیٹرنگ کرنے والا پولیس کا ہیلی کاپٹر بھی تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کردیا، حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں دو افراد ہلاک ہوگئے،،