ملتان میں گھریلو جھگڑوں سے تنگ خاتون نے شوہر کو ڈنڈے مار مار کے قتل کردیا،

تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے میں خورشید بی بی نے اپنے شوہر بلال کو گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر قتل کردیا،، مقتول بلال نے خورشید بی بی سے پانچ سال پہلے دوسری شادی کی تھی،،، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمہ خورشید بی بی کو حراست میں لے لیا،،، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں،،، ابتدائی تحقیقات کے مطابق بیوی نے قتل کرنے سے پہلے شوہر کو نشہ آور چیز کھلائی تھی۔ دوسری جانب اہل محلہ کے مطابق دونوں اکثر جھگڑا رہتا تھا،۔۔