سورج اور بادل کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری -

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، اسلام آباد،، میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن، میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 55 ملی میٹراور سب سے زیاد ہ گرمی دادومیں 4 4 سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی ۔تاہم ملک کے میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔۔