صبح وقت پر جاگنے کے لیے سب الارم کا استعمال کرتے ہیں-

فرانسیسی کمپنی ’’سینسر ویک‘‘ نے ایک جدید الارم کلاک ایجاد کیا ہے جو روایتی الارم کی طرح شور نہیں مچاتا بلکہ آپ کی پسندیدہ خوشبو کو کمرے میں پھیلا دیتا ہے، جس کے ذریعے آپ اٹھ جاتے ہیں،،
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ کلاک 2 منٹ کے اندر اندر آپ کی نیند کو بھگا دے گا۔اس کلاک کے لیے 7 مختلف خوشبوؤں کے کیپسول موجود ہیں، اگر 3 منٹ تک آپ خوشبو کے ذریعے نہ جاگ پائیں تو یہ دھیمی دھیمی موسیقی کے ذریعے وقت پر جاگنے کا احساس دلاتا رہے۔