خیبرسے کراچی سے سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہے-

قوم آزادی کا جشن بھرپور انداز سے منانے کیلئے بے تاب ہے،،، آزادی کے جشن کی تیاریاں اختتامی مراحل میں داخل ہو گئیں۔
14 اگست 1947 ایک سبز ہلالی پرچم دنیا کے نقشے پر اُبھرا، ایک ایسی مملکت جس کے حصول کے لیے لاکھوں لوگوں نے جانیں قربان کیں،،، آزادی کے ستر سال پورے ہونے پر پوری قوم جشن آزادی کے جذبے سے سرشار ہے،،، ہر سو قومی پرچموں کی بہار ہے،،، گلی محلوں، چوکوں چوراہوں، عمارتوں کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا،،، آزادی کا جشن شایان شان طریقے سے منانے کیلیے زبردست تیاریاں اختتامی مراحل کو پہنچ چکی ہیں،،، خیبرسے کراچی تک پاکستان زدہ بادے کے نعرے گونج رہے ہیں،،، سرکاری اور نیم سرکاری عمارتوں پر بڑے بڑے قومی پرچم لہرا رہے ہیں ،،، آزادی کے جشن کے حوالے سے بچوں، نوجوانوں اور خواتین میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے۔۔۔بازراروں میں جھنڈوں اور بیجز کی بھرمار ہے تو کہیں چاند تارے والے کپڑوں کے خصوصی اسٹالز لگائے گئےہیں۔ شہریوں کا جوش جذبہ دیکھ کر اس بات کا اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ پاک سرزمین پرمرمٹنے والے اس بار یوم آزادی کس دھوم دھام سے منائیں گے۔