نواز شریف کے پاور شو کے بعد شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ بھی میدان میں آگئی-

جلسے کیلئے لیاقت باغ میں ہزاروں کرسیاں لگا دی گئیں،،، شیخ رشید اور عمران خان کے بڑے بڑے مشترکا بینرز سے پنڈال کو سجایا گیا ہے،،، جلسے میں میوزک کا بھی خصوصی تڑکا لگایا جائے گا۔۔عوامی مسلم لیگ کے جلسے کیلئے تحریک انصاف کے چئیرمین کو بھی خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی گئی ہے،،، شیخ رشید نے جلسے سے پہلے چار بکروں کا صدقہ دیا،،، جبکہ خود لیاقت باغ میں جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا،،، عوامی مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے کارکن پنڈال میں پہنچنا شروع ہو گئے ہیں،،،شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ان کا پاور شو تاریخی ہو گا،،، عمران خان بھی جلسے سے ،خطاب کریں گے،،،