دشمن چالاک ہے اور پاکستان کےحوالےسےعزائم رکھتاہے

وزیراعلیٰ اور وزیر داخلہ بلوچستان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ضرب عضب، ردالفساد سےدہشت گردی کےخاتمےمیں مدد ملی،، یہ وقت ایک دوسرے کو نہیں بلکہ دہشت گردی کو نیچادکھانے کا ہے ،، کچھ عناصرکی کوشش ہےپاکستان داخلی طورپرکمزورہو،، وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کیساتھ تعاون مضبوط بنائیگی،،وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ میں14افرادشہید، 46زخمی ہوئے،، حملہ خودکش تھا،، دہشت گرد کا سر مل گیا ہے،، حملے کوسیکیورٹی کوتاہی قراردینادرست نہیں ،،اس موقع پر وزیر داخلہ احسن اقبال نے مزید کہا کہ دشمن چالاک ہے اور پاکستان کےحوالےسےعزائم رکھتاہے ،، ہم حالت جنگ میں ہیں،، بڑی حد تک دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے ،، دشمن کےپاکستان کےحوالےسے واضح عزائم ہیں ،،