وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کوئٹہ دہشت گرد حملے کی بھرپور مذمت-

ملک کی بہادر مسلح افواج دہشت گردوں کے سامنے سینہ سپر ہيں اور ملک دشمن عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں۔۔۔ شہدا کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان دہشتگردی کےخلاف جنگ جیت رہا ہے۔ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں عزم اور ہمت کو کمزور نہیں کرسکتیں،دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہونگے۔