مرحب کے لقب دینے والے سیاسی نابالغ اپنے لیڈر کو رسوا کرنے پر تلے ہیں:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو

چنیوٹ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی زیر صدارت لاہور اور ضلعی پارٹی عہدیداروں کا اجلاس ہوا۔اجلاس کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کے ساتھ ہے نواز شریف کے ساتھ نہیں۔۔ نہیں جانتا کہ نواز شریف کیا چاہتے ہیں لیکن شکر ہےچوہدری نثار نے وزارت چھوڑ دی۔۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پرعمل نہیں ہورہا جس کے باعث کوئٹہ میں افسوسناک واقعہ ہوا۔ اس سےقبل پارٹی کارکنوں سےخطاب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دو ہزار تیرہ کے الیکشن میں منصوبے کے تحت ہرایا گیا،اب تیاری کے ساتھ میدان میں آئیں گے اور دھاندلی کےسامنے دیوار بن جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی نفرت انگیز سیاست کا خاتمہ ہوگیا،اب جی ٹی روڈکی نہیں بلکہ پاکستان کی سیاست چلے گی۔بلاول بھٹو نے کہامرحب کےلقب دینے والے سیاسی نابالغ اپنے لیڈر کو رسوا کرنے پر تلے ہیں۔این اےایک سو بیس سے آنیوالے نتائج کی بنیاد پر تنظیم سازی اور کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گئیں