نئے بل کے بعد اگر نیب نے صوبائی اداروں میں مداخلت کی توکارروائی کریں گے:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

نوشہر و فیروز میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ نیب وفاقی اداروں میں اپنا کام جاری رکھے گا لیکن نئے قانون کے مطابق نیب کے پاس صوبائی محکموں میں کارروائی کا اختیار نہیں۔ اگر نیب صوبائی اداروں میں مداخلت کرے گا تو ہم کارروائی کریں گے۔کورٹ میں جانےکا سب کو حق ہے،جب کورٹ اس حوالے سے فیصلہ دے گی تو دیکھ لیں گے۔۔ صوبے میں ایف آئی اے بھی اپنےدائرہ اختیار کے مطابق کارروائی کرسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ گورنرآئینی کردار ادا کریں،اس پر کسی کو اعتراض نہیں۔اگر گورنر سندھ یا کوئی بھی آئینی حدود سے تجاوز کرے گا تو بات کریں گے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کسی کے آنے جانے سے ادارے تبدیل نہیں ہو جاتے، احتجاج نواز شریف کا حق ہے تاہم انہیں صبر سے کام لینا چاہیے۔