پاکستانی آل راؤنڈرشعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سات ہزاررنزمکمل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں

شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سات ہزاررنزبنانے والے پہلے پاکستانی اورایشین کھلاڑی بن گئے ہیں،،شعیب ملک نے کیریبئن پریمئرلیگ میں بارباڈوس کی جانب سے کھیلتے ہوئے مخالف ٹیم نائٹ رائڈرز کیخلاف38گیندوں پر51رنز کی شانداراننگزکھیلتے ہوئے سات ہزاررنزمکمل کیے،،شعیب ملک دنیا کے ساتویں بلے بازہیں جنھوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سات ہزاررنزمکمل کیے جبکہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل دس ہزار دوسوچھتیس رنز بناکر سرفہرست ہیں،،ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سات ہزاررنز بنانے والوں میں ویسٹ انڈیز کی کیرون پولارڈ، ڈیوائن سمتھ، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اوربریڈ ہوج اورنیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم شامل ہیں