اسلامی سال چودہ سو انتالیس ہجری کے آخری مہینے ذی الحج کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 22 اگست کو ہوگی
ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ملک کے اکثر شہروں میں مطلع ابرآلود ہونے کی وجہ سے چاند کی رویت میں مشکلات کا سامنا رہا۔تاہم طویل انتظار کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے قوم کو چاند نظر آنے کی خوش خبری سنائی۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اختتامی دعا میں جہاں ملک و قوم کی خوشحالی کے لیے دعا کی وہیں متوقع وزیراعظم عمران خان کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھا۔