ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ہے پولیس موبائل میں گائے کو لے جایا جارہا ہے
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ہے پولیس موبائل میں گائے کو لے جایا جارہا ہے۔ موبائل کے قریب سے گزرنے والے شہری نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ فوٹیج میں نظر آنے والی پولیس موبائل پر کسی تھانے کا نام درج نہیں تھا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ موباٸل پولیس کے کسی افسر کے زیر استعمال ہے۔ موبائل سے بنائی گئی فوٹیج نارتھ ناظم آباد کے ڈی اے چورنگی کے مقام پر شہری کی جانب سے بناٸی گٸی ہے. تاہم رات گۓ منظر عام پر أنے والی وڈیو کا تاحال متعلقہ حکام کی جانب سے کوٸی نوٹس نہیں لیا گیا ہے۔