نوازشریف کو سخت سیکیورٹی میں احتساب عدالت پہنچا دیا گیا
سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت کے جج ملک ارشد کررہے ہیں جنہوں نے آج ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا جب کہ عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کو بطور گواہ طلب کر رکھا ہے۔
سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو اڈیالہ جیل سے انتہائی سخت سیکیورٹی میں بکتر بند کے ذریعے عدالت لایا گیا جب کہ اس موقع پر میڈیا کو بھی قریب آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر صحافیوں اور سیاسی رہنماؤں کو احتساب عدالت میں جانے سے روک دیا گیا جب کہ سینیٹر چوہدری تنویر، سعدیہ عباسی، بیرسٹر ظفر اللہ اور پرویز رشید کو بھی احاطہ عدالت میں جانے سے روک دیا گیا۔