جشن آزادی نیشنل سائیکل ریس آج ہوگی
جشن آزادی نیشنل سائیکل ریس آج (پیر) پشاور میں منعقد ہوگی۔راولپنڈی، پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ، اسلام آباد ، سوات ،مردان، پشاور، ڈیر ہ ا سماعیل خان، نوشہرہ اورچارسدہ سے ایک سوسے زائد سائیکلسٹ ریس میں حصہ لیں گے۔54کلومیٹرطویل ریس رنگ روڈ پشاور سے شروع ہوگی جومردان سپورٹس کمپلیکس پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔