سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

Aug 13, 2018 | 12:11

نومنتخب ارکان سندھ اسمبلی نے اپنی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔ سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج حسین درانی نے نومنتخب ارکان سندھ اسمبلی سے حلف لیا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ارکان سندھ اسمبلی نے تین زبانوں میں حلف لیا۔ آغا سراج درانی نے پہلے ارکان سے اردو میں حلف لیا۔ اس کے بعد سپیکر سندھ اسمبلی نے ارکان سے سندھی میں حلف لیا۔ سندھی میں حلف اٹھانے والوں میں نامزد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی شامل تھے جبکہ سب سے آخر میں آغا سراج حسین درانی نے ارکان سے انگریزی زبان میں حلف لیا۔ سب سے زیادہ ارکان نے سندھی، اس سے کم تعداد نے اردو اور سب سے کم ارکان نے انگریزی زبان میں حلف لیا۔ سپیکر سندھ اسمبلی نے نومنتخب ارکان اسمبلی کو اپنی رکنیت کا حلف پر مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ تمام نومنتخب ارکان صوبہ سندھ کے عوام کی بھرپور خدمت کرینگے اور لوگوں کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرینگے۔

مزیدخبریں