2018 انتخابات سے متعلقہ فارم 46 مارکیٹوں میں استعمال ہونے لگا۔
2018 انتخابات سے متعلقہ فارم 46 مارکیٹ میں ردی کے طور پر استعمال ہونے لگا، انتخابات کو گزرے ابھی ایک مہینہ بھی نہیں ہوا اور انتخابات سے جڑا ریکارڈ ردی میں بکنے لگا۔ اسلام آباد میں تندور والے فارم 46 کی کاپیوں میں روٹیاں لپیٹ کردے رہے ہیں، اس میں پریزائیڈنگ اور سینئر اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران کی تربیت کا ریکارڈ بھی شامل ہے،ردی کے طور پر بکنے والے اس ریکارڈ دستاویزات میں تربیت کے دوران پریزائیڈنگ افسران کے تاثرات بھی موجود ہیں، رد ی کاغذات میں تربیت کے دوران سامنے آنیوالی شکایات کا بھی ذکر ہے،پریزائیڈنگ افسران کی اکثریت نے غیر اطمینان بخش کھانا فراہم کئے جانے کی شکایت کی، کچھ پریزائیڈنگ افسران نے ٹریننگ کے مقام کو غیر تسلی بخش کہا،کسی نے جنریٹر کا انتظام نہ ہونے کی شکایت کی۔