فواد چوہدری بھی وزیراعلی پنجاب کی دوڑ سے باہر

Aug 13, 2018 | 14:38

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف لے لیا ہے جس کے بعد پنجاب کی وزارت اعلی کی دوڑسے باہرہوگئے ہیں۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری بھی پنجاب کی وزارت اعلی کی دوڑمیں شامل تھے تاہم عمران خان کی ہدایت پرانہوں نے قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں شرکت کی اوررکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔فواد چوہدری کے قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے سے پنجاب اسمبلی کی نشست خالی ہوگئی اورقانونی طور پر اب وہ وزارت اعلی کی دوڑسے بھی باہرہوگئے ہیں۔

 

مزیدخبریں