نئی قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کا ایجنڈا دو نکات پر مشتمل تھا۔
نئی قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کا ایجنڈا دو نکات پر مشتمل تھا۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایجنڈا تلاوت اور نعت کے علاوہ منتخب اراکین کے حلف اور فہرست پر دستخط پر مشتمل تھا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کی صبح تک ملتوی
قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کی صبح 10 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ پیر کو اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سپیکر سردار ایاز صادق نے اجلاس 15 اگست کو صبح 10 بجے تک ملتوی کر دیا۔ اس روز نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔