کابینہ سمیت تمام امور کے بارے میں فیصلے ہو گئے، اپوزیشن سے درخواست ہے کہ نئی روایات کا آغاز کریں, فواد چودھری
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کابینہ سمیت تمام امور کے بارے میں فیصلے ہوچکے ہیں۔ اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ مل کر چلناچاہیے، اپوزیشن سے درخواست کی ہے نئی روایات کا آغاز کریں۔ عمران خان کی ٹیم میں پیشہ ور اور تگڑے لوگ ہیں، لوگوں کو امیدیں بہت ہیں اتنی امیدیں ہوں تو ڈر بھی لگتاہے۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بہت گھمبیر مسائل کا سامنا ہے، نظام حکومت خراب ہوچکا، سب کو ٹھیک کرنا ہے، دن رات محنت کرکے مسائل دور کریں گے