جمہوریت پسندہیں اورجمہوریت کی مضبوطی کیلئے کام کرینگے۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو 

Aug 13, 2018 | 23:41

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ممبر قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے کے بعد زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پارٹی عہدیداروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے ہزاروں کارکنوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر ہمیں جمہوریت کے دفاع کا سبق سکھایا۔ پیپلز پارٹی کے کارکن شاندار تاریخ کے وارث ہیں۔ ایسے بہادر اور جانثار کارکن کسی اور پارٹی میں نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا ذوالفقاربھٹو کچلے ہوئے اور محروم طبقے سے پیار کرتے تھے۔ بینظیربھٹو نے ہمیشہ کوشش کی کہ غریب افراد کی مشکلات ختم ہوں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا ان کی جدوجہد کا مقصد بھی یہ ہے کہ جمہوریت مضبوط ہو۔ غریب سر اٹھا کر چلے۔ غربت، محرومی اور ہرطرح کا جبر ختم ہو

مزیدخبریں