درخواست کے باوجود بھی آصف زرداری کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی۔ بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عید کی رات کو 12 بجے فیصلہ کیا گیا کہ فریال تالپور کو اسپتال سے جیل بھیجا جائے، ظالمانہ حکومت نے فریال تالپور کو اسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل کیا۔ انہوں نے حکومت کو بزدل قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب فریال تالپور کو جیل منتقل کیا جارہا تھا، اس وقت میں مظفرآباد میں اور آصف زرداری جیل میں تھے، فریال تالپور کے حوالے سے میرا خاندان درخواست دے گا اور ہم حکومت کو فریق بنائیں گے۔ بلاول کا کہنا ہے کہ یہ اتنے چھوٹے لوگ ہیں کہ درخواست کے باوجود بھی آصف زرداری کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی، سزائے موت پر بھی قیدی کو نماز پڑھنے کا حق حاصل ہوتا ہے، شہادتیں دینے والا خاندان ایسے ہتھکنڈوں سے نہیں جھکے گا۔