پاکستان میں کورونا وائرس بے اثر، مصدقہ کیسز میں سے 92 فیصد صحتیاب
پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتری کی جانب گامزن ہے ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 711 کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ 12 افراد کا انتقال ہوا اور 1947مریض صحتیاب ہوگئے۔ملک میں اب تک مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 86 ہزار 470 ہے جس میں سے 2 لاکھ 63 ہزار 193 صحتیاب جبکہ 6 ہزار 136 کا انتقال ہوا ہے۔اگر فیصد کے حساب سے دیکھیں تو ملک میں 92 فیصد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ تقریباً 6 فیصد فعال کیسز اور 2 فیصد کے لگ بھگ اموات ہوئی ہیں۔