سہراب گوٹھ :کار اور ٹرک میں تصادم، 2 جاں بحق
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں کار اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں الآصف اسکوائر کے قریب ایک کار اور ٹرک میں تصادم ہوا ہے۔حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جن کی لاشیں جائے حادثہ سے اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔حادثے کا سبب تیز رفتاری اور ڈرائیونگ پر کنٹرول کھو دینا بتایا جاتا ہے۔