پولیس فورس کے پہرے میں درجنوں صہیونی آبادکاروں کی مسجد اقصی کی بے حرمتی
پولیس فورس کی بڑی تعداد کے پہرے میں یہودی آباد کاروں کے گروہوں نے مسجد اقصی کی بے حرمتی کی۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ تقریبا 90 اسرائیلی آباد کاروں نے صبح سویرے مسجد اقصی کی بے حرمتی کی اور اس کے صحنوں میں گھومتے رہے۔پولیس کے مسلح افسران آبادکاروں کے ہمراہ مذہبی رسومات ادا کیں ۔مسجد اقصی میں روزانہ کی بنیاد پر آباد کار توڑ پھوڑ کرتے ہیں اور عام طور پر ان کے ساتھ فلسطینی نمازیوں کے داخلے پر سخت پابندی عائد ہوتی ہے۔