شاہ محمود قریشی کی بھارت میں توہین مذہب واقعے کی شدید مذمت
:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بھارت میں توہین مذہب واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ توہین رسالت کےاس واقعےنےمسلمانوں کےجذبات کومجروح کیاہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت میں مسلمانون پر ہونے والے ظلم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی شہر بنگلورو کے واقعے سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ بھارت میں آج مسلمان اقلیت محفوظ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مسجد کو شہید کر کے مندر بنانا قطعی طور پر درست نہیں ہے جبکہ بھارت میں شہادتیں بھی مسلمانوں کی ہوتی ہیں اور گرفتاریاں بھی۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو اس واقعے کا نوٹس لینا چاہیے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ سیکولر اسٹیٹ کو تو بھارت کی موجودہ حکومت نے دفن کر دیا ہے اور آج بھارت میں ایک ہندو ریاست جنم لے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں بلکہ انسانیت کا مسئلہ ہے اور پاکستان کو حق ہے کہ وہ اس معاملے کو اٹھائے۔ اس سےقبل پاکستان نےبھارت سے بنگلورو، کرناٹکا میں گستاخانہ پوسٹ کے واقعہ پر شدید احتجاج کیا۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے احتجاج اور تحفظات سے بھارتی ہائی کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پر اسلام مخالف پوسٹ سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔واقعہ بھارت میں بڑھتے اسلاموفوبیا اور اقلیتوں کیخلاف نفرت کا عکاس ہے۔