آرمی چیف رواں ہفتے سعودی عرب کا دورہ کرینگے
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ رواں ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے ،جہاں وہ سعودی قیادت سے کشمیر سمیت اہم دو طرفہ امور پر گفتگو کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو تصدیق کی ہےکہ آرمی چیف سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں، یہ دورہ پہلے سے طے شدہ تھا اور 'بنیادی طور پر فوجی امور پر مبنی تھا۔ انہوں نے کہاکہ آرمی چیف سعودی قیادت سے کشمیر سمیت اہم دو طرفہ امور پر گفتگو کریں گے۔