اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر کام کی رفتار تیز کردی گئی
مواصلات کے وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے۔ آج (جمعرات) اسلام آباد میں موٹروے پولیس کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سرکاری و نجی شراکت داری کے باعث رواں سال شاہراہوں کے پانچ بڑےمنصوبے مکمل کئے جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ موٹروے پولیس میں دوہزار نئے اہلکار بھرتی کئے گئے ہیں اور پولیس فورس میں مزید بھرتیوں کاعمل شروع کیاگیاہے۔