حکومت نے روزگار کو فروغ دینے کیلئے کامیاب جوان پروگرام کا آغاز کیا:مشیر خزانہ
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت نے چھوٹے کاروبار اور روزگار کو فروغ دینے کےلئے کامیاب جوان پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہاکہ حکومت نے فی درخواست گزار آسان قرض کی حد پچاس لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کردی ہے۔ انہوں نےکہا کہ اس حوالے سے نامزد بنکوں کی تعداد بھی تین سے بڑھا کر21 کردی گئی ہے۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ اس اقدام سے روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے۔