پرامن ، مستحکم اور خوشحال افغانستان خطے کے امن اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے:اسد قیصر
قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ پرامن ، مستحکم اور خوشحال افغانستان خطے کے امن اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے ۔ وہ آج (جمعرات) اسلام آباد میں پاکستان کیلئے افغانستان کے سبکدوش ہونے والے سفیر شکراﷲ عاطف MASHAL سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اقتصادی اور علاقائی ترقی میں تعاون کو مزید فروغ دیناچاہتا ہے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سفیر نے کہاکہ افغانستان خطے میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔