اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان معاہدہ،ڈونلڈٹرمپ کی مبارکباد
اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کی مکمل بحالی کا معاہدہ طے پا گیا اور معاہدے کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کیا جس میں کہا گیا کہ امریکی صدر، اسرائیلی وزیراعظم اور یو اے ای کے ولی عہد کے مابین اتفاق ہو گیا ہے ، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات تعلقات بحال کریں گے،اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے وفود اگلے ہفتے ملاقات کریں گے، اسرائیل اور یو اے ای ایک دوسرے کے ملکوں میں سفارتخانے کھولیں گے جبکہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان براہ راست فلائٹس چلائی جائیں گی، سکیورٹی، توانائی اور ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے معاہدے ہوں گے۔