پی ٹی آئی والے سندھ کے دارالحکومت پر قبضہ کرنا چاہتےہیں: بلاول بھٹو
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج وزیر اعظم پشاور میں بہت خوشی کا دن منا رہا ہے،ایک نامکمل منصوبے کا افتتاح کروا رہے ہیں، یہ وہ منصوبہ ہے جس کیلئے کے پی حکومت کی اپنی سی ایم آئی ٹی کی کمیٹی نے کہا کہ اس میں اربوں کی کرپشن ہے، ہائیکورٹ نے کہا کہ ایف آئی اے اس کی تحقیقات کرے اور سپریم کورٹ کا سٹے ہو گیا،26کلو میٹر ابھی اس میں مکمل نہیں ہوا ہے،پشاور کی عوام کے پیسے لوٹے گئے تاکہ پی ٹی آئی اپنا الیکشن چلا سکے،اگر نیب غیر سیاسی ہے تو جو کردار اپوزیشن کیلئے ادا کیا وہی اب پی ٹی آئی کیلئے بنتا ہے، نیب ، ایف آئی اے کو تحقیقات کرنی چاہیے جیسے پشاورہائیکورٹ نے آرڈر کیا، بی آر ٹی منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات کر کے ذمے داروں کو سزا دی جائے۔