بھارت سوچی سمجھی سازش کے تحت کشمیریوں پر ظلم کررہا ہے:ڈی جی آئی ایس پی آر
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پوری قوم نے سیکیورٹی فورسز کیساتھ ملکر دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑی ، افغانستان میں کوئی امن چاہتا ہے تو وہ پاکستان ہے، افغانستان میں امن سے پاکستان کا امن وابستہ ہے،40ہزار مربعہ میٹر سے زیادہ علاقہ دہشتگردوں سے کلیئر کرایا گیا جبکہ 70ہزار سے زائد اسلحہ دہشتگردوں سے ریکور کیا گیا، بلوچستان میں 980 کلو میٹرکا علاقہ میں فینسنگ کی جا چکی ہے،بعض جگہوں پر فینسنگ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوا لیکن کام کو مکمل کیا گیا،پاک ایران بارڈر فینسنگ پر بھی کام جاری ہے 2010 کے آخر تک یہ کام مکمل کر لیا جائے گا،ایک ہزار سے زائد پوسٹ بنائی جا رہی ہیں، قبائلی علاقوں میں امن قائم ہوا ہے۔