سندھ میں مزید 360 کیسز،10 اموات، مجموعی تعداد 2307 ہو گئی
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہنا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں360نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد اب تک صوبے بھر میں ایک لاکھ 25 ہزار 289 کیسز ہوچکے ہیں، کراچی میں360نئے کیسز میں سے185مثبت کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ ضلع جنوبی70، ضلع شرقی 52 اورکورنگی21 کیسز ہیں،ضلع وسطی17،ضلع ملیر14اور ضلع غربی میں 11کیسز رپورٹ ہوئے، بدین23،دادواور گھوٹکی12،12،شکارپور اور ٹھٹھہ 10،10 کیسز ہیں،جامشورو، خیرپور، میرپورخاص اور سانگھڑ8،8 کیسز ہیں،لاڑکانہ، حیدرآباداور عمرکوٹ7،7 کیسز ہیں،کشمور، نوشہروفیروز اور سجاول میں 3،3 کیسز ہیں،جیکب آباد،شہید بینظیرآباد2،2 اور ٹنڈو محمد خان1 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔