عالمی ادارہ صحت کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کا عطیہ
اسلام آباد: عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کا عطیہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی ادارہ صحت کے دفتر میں سامان حوالگی کی تقریب ہوئی۔سربراہ ڈبلیو ایچ او پاکستان ڈاکٹر پلیتھا نےسامان وزارت صحت کے حوالے کیا۔ ڈاکٹر پلیتھا کا کہنا تھا کہ وزارت قومی صحت کو 15 آئی ای ایچ کٹس فراہم کر دی ہیں،ہنگامی کٹ میں 3 ہزار افراد کے لیے ایک ماہ کا امدادی سامان شامل ہے۔