اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 'تاریخی امن معاہدہ
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے مابین امن معاہدہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک باہمی تعلقات استوار کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔خبررساں ادارے 'اے ایف پی' کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ میں کہا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین تعلقات کو معمول پر لانا ایک 'بہت بڑی پیشرفت' ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 'یہ ہمارے دو عظیم دوستوں کے مابین تاریخی امن معاہدہ' ہے۔