کمشنر کراچی کنٹونمنٹ کے علاقوں سے بھی سائن بورڈ ہٹانے کیلئے بااختیار ہوں گے، سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے کراچی سے سائن بورڈ اور بل بورڈز ہٹانے کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر بھر سے بل بورڈز، سائن بورڈ اور ہورڈنگز ہٹانے کی ذمہ داری کمشنر کراچی کی ہو گی۔چیف جسٹس گلزار احمد نے تحریری حکمنامے میں کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ انہوں نے پہلے ہی پٹیشن فائل کردی ہے جس میں کراچی میں اشتہارات کے حوالے سے مجوزہ قوانین منسلک ہیں اور یہ مجوزہ قوانین عدالت کی منظوری نہ ملنے کی وجہ سے التوا کا شکار ہیں۔